تازہ ترین

جموں کشمیر میں4جی انٹر نیٹ سروس بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے:انتظامیہ کا عدالت عظمیٰ میں بیان

تاریخ    16 جولائی 2020 (17 : 06 PM)   
(Representational Pic )

نیوز ڈیسک
سرینگر//مرکز و جموں کشمیر سرکار نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے عین مطابق مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 4جی انٹر نیٹ سروس کی بحالی سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے آج عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ جموں کشمیر میں جنگجویانہ واقعات بڑھ رہے رہیں ۔
واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے11مئی کو جموں کشمیر میں 4جی انٹر نیٹ سروس کی بحالی کیلئے ایک” خصوصی کمیٹی“ تشکیل دینے کے احکامات صادر کئے تھے۔اپنے احکامات میں عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ انسانی حقوق اور قومی تحفظ کے درمیان توازن پیدا کیا جانا چاہئے۔
جموں کشمیر کے اندر تیز رفتار4جی انٹر نیٹ سروس گذشتہ برس ماہ اگست سے معطل ہے۔
مذکورہ سروس کی بحالی کے حق میں دائر عرضی کی آج عدالت عظمیٰ کے ڈویژن بینچ میں شنوائی ہورہی تھی۔
شنوائی کے دوران مرکز اورجموں کشمیر انتظامیہ کو بتایا گیا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر بیان حلفی دائر کریں جس میں کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں پوری وضاحت درج ہو اور یہ بھی درج ہو کہ جموں کشمیر میں4جی انٹر نیٹ سروس کی بحالی سے متعلق کیا فیصلہ لیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین