تازہ ترین

سوپور میں جعلی فیس بک پیچ کے ذریعے لوگوں کوڈرانے دھمکانے والا شہری گرفتار

تاریخ    16 جولائی 2020 (08 : 04 PM)   
(Representational Pic )

نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے شمالی کشمیر کے سوپور میں ایک شہری کو گرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ اُس نے جعلی فیس بک پیج بنایا تھا اوراُس پر وہ”قوم دشمن سرگرمیاں“ انجام دے رہا تھا۔ 
پولیس نے گرفتار شدہ کی شناخت رئیس احمد میر عرف دانش ولد فیروز احمد میر ساکن بریٹھہ کلان سوپور کے طور کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹ بناکر ”قوم دشمن سرگرمیاں“ انجام دیتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے فیس بک پرحال ہی میں ابو حزیفہ نامی اکاونٹ سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی اور اُس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گجرانوالہ پاکستان کا رہنے والا ہے۔پولیس نے کہا”ویڈیو میں جو تصویر ہے وہ بمنہ سرینگر کے معروف تاجر کی ہے“۔
 ملزم نے ویڈیو کے ذریعے مذکورہ تاجر کے نام یہ کہتے ہوئے ہٹ وارنٹ جاری تھی کہ وہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کے ساتھ وابستہ ہے۔
پولیس کے مطابق”تاجر ہمارے پاس آیا اور فیس بک پیج چلانے والے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا“۔ 
شکایت کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے سائبر سیل کی مدد سے مذکورہ فیس بک پیج چلانے والے کی شناخت کرلی جس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق وہ ایسے ہی200 سوشل میڈیااکاونٹس چلانے والوں کی شناخت کا کام کررہی ہے۔
 

تازہ ترین