تازہ ترین

کورونا سے مزید 4افراد جاں بحق،تعداد 212

تاریخ    16 جولائی 2020 (18 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کشمیر وادی میں جمعرات کو مزیدچار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جس سے کورونا ہلاکتوں کی تعداد212تک پہنچ گئی۔
حکام کے مطابق آج دو افراد سکمز میں جاں بحق ہوگئے ۔ ان میں خواجہ باغ بارہمولہ کا ایک شہری اور سرہامہ اننت ناگ کا ایک شہری شامل ہیں۔ دونوں کی عمر60سال تھی۔
کورونا سے ہونے والی ایک اور موت سانبری ککر ناگ کی ایک خاتون کی تھی جس کا کورونا ٹیسٹ اُس کی موت کے تین روز بعد مثبت ظاہر ہوگیا۔
تینوں افراد کے بارے میں اسپتالی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کئی امراض میں مبتلاءتھے۔
ادھرکرناہ کے ہجترہ گاﺅں کے رہنے والے ایک ساٹھ سالہ شہری، جو کورونا میں مبتلاءتھا، کی موت بھی آج صبح سٹیٹ ہسپتال سرینگر میں واقع ہو گئی ۔
کرناہ ہیلتھ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری کو کچھ دن قبل علاج و معالجہ کیلئے سرینگر لیجایا گیا تھا جہاں اس کا کویڈ ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آگیا۔
کرناہ میں مذکورہ شہری کے رابطہ میں آئے افراد کے نمونے بھی حاصل کئے جا رہے ہیں۔
 

تازہ ترین