تازہ ترین

راجوری میں ایل او سی کے نزدیک کم شدت والا دھماکہ،فوجی اہلکار زخمی

تاریخ    16 جولائی 2020 (10 : 11 AM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//راجوری ضلع کے نوشیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک کم شدت والا زیر زمین باردودی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق فوج کی ایک پارٹی کنٹرول لائن پر کلال علاقے میںمعمول کی گشت پر تھی جس کے دوران ایک زیر زمین بارودی سرنگ پھٹ پڑی جس کی زد میں آکر ایک فوجی زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ گذشتہ شام کو پیش آیا۔
حکام نے کہا کہ زخمی فوجی اہلکار کو نزدیکی اسپتال لیجایا گیا ہے۔
 

تازہ ترین