ہیکٹر پلس بھارت کی پہلی6 سیٹوں والی انٹرنیٹSUV لانچ

تاریخ    16 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//موٹرانڈیا نے منگل کے روز ہیکٹر پلس بھارت کی پہلی 6 سیٹوں والی انٹرنیٹ  ایس یو وی لانچ کی ،جس کی افتتاحی قیمت 13.48 لاکھ روپے ہے۔جموں میںایم جی ہیکٹر پلس کا لانچ کی تقریب کا اہتمام ایرائیز آٹوز پرائیویٹ لمیٹڈ ایم جی ڈیلر جے اینڈ کے کی جانب سے کیا گیا ۔آر ٹی او جموں دھنینتر سنگھ نے کمپنی ڈائریکٹر س سجاد بیگ،عمر بیگ ،الطاف بیگ،جنرل منیجر عادل شفیع کی موجودگی میںلانچ کی رسم انجام دی۔اس گاڑی کو وڈودرا ،گجرات میں بنایا جائے گا۔ 6 سیٹوں والا ہیکٹر پلس میں ایم جی ہیکٹر فیملی کیلئے حالیہ اضافہ کیا گیا ہے۔ درمیانی قطار میں پرآسائش اور آرام دہ کپتان کی نشستوں کے ساتھ آتا ہے۔ 6 سیٹوں والی اس ایس یو وی میں اپنے تمام نئے ڈبل ٹون سموکڈ سیپائیا برائون انٹیرئیرز ہے،جسکے ساتھ ہیڈ لیمپ ، ایک نیا کروم اسٹڈڈ فرنٹ گر لی، اور آئی-اسمارٹ نیکسٹ جن انٹرفیس پر چٹ چیٹ کی خصوصیت کے ساتھ ایک بہت ہی دلکش نظر آرہی ہے۔ یہ دیگر پرکشش خصوصیات کے ساتھ بھی ہے جس میں تمام نئے اسمارٹ سوائپ ، فرنٹ اور ریئر بمپرز ، نیو ریئر ٹیل لائٹ ڈیزائن ، اور نظر ثانی شدہ اسکیڈ پلیٹس شامل ہیں۔اسکی بکنگ کے لئے ایک ماہ کے لئے افتتاحی قیمت کی پیش کش 13اگست2020 تک ہوگی۔دی آل نیو ہیکٹر پلس کی بکنگ کسی بھی ایم جی ڈیلر کے پاس اسکی ویبسائٹ www.mgmotor.co.in, or via the My MG Mobile App. پر بُک کی جا سکتی ہے۔اسکے بعد قیمت میں 50000 روپے کا اضافہ ہوگا۔لانچ کرنے کے موقعہ پر ایم جی موٹر انڈیا کے پریذیڈنٹ اور منججنگ ڈائریکٹر راجیو چھبا نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ہم بھارت میں کار مالکان کو دنیاکی سب سے بہترین ٹیکنالوجی کار فراہم کریں۔
 

تازہ ترین