کیرن موجودہ دور میں بھی مو اصلاتی نظام سے محروم

تاریخ    15 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//کیرن مواصلاتی نظام سے محروم ہونے کی وجہ سے وہاں رہائش پذیر لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوںنے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ کیرن میں انتظامیہ کی جانب سے چند ایس ڈی ڈی پوتھ قائم کئے گئے تھے جس سے لوگ مستفید ہوتے تھے تاہم ایک سال قبل ان ایس ٹی ڈی بوتھو ں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا جس کے نتیجے میں انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دورجدید میں بھی وہ اس اہم سہولت سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں ایک فون کال کے لئے 40کلو میٹر دور کرالہ پورہ جانا پڑتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ کا بھی سخت نقصان ہورہا ہے بالخصوص جب ہر جگہ آن لائن تعلیم نظام شروع کیا جاچکا ہے۔
 

تازہ ترین