تازہ ترین

کورونا نے ایک اور جان لی، اموات کی تعداد191

تاریخ    14 جولائی 2020 (55 : 12 PM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کا ایک65سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ یہ منگل کے روز ہونے والی ایسی تیسری موت ہے۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد191تک پہنچ گئی ہے۔
سکمز بمنہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیوا نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری10جولائی سے زیر علاج تھا۔وہ نمونیا میں مبتلاءتھا اور اُس کی ایک سرجری بھی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج صبح تالاب تلو جموں اور بارہمولہ کے دو شہری کورونا کی وجہ لقمہ اجل بن گئے تھے۔