تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعدادمیں28498کا اضافہ

تاریخ    14 جولائی 2020 (49 : 10 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// کوروناوائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان تیسرے دن بھی ملک میں 28 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 9.06 لاکھ سے متجاوز کرچکی ہے اور اس دوران 550 سے زیادہ افراد کی موت ہے۔
منگل کے روز صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28498 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 906752ہوگئی ہے۔
اس سے قبل اتوار کو 28637اور پیر کو 28701کیس رپورٹ ہوئے تھے اور ان کے مقابلہ میں متاثرین کی تعداد میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔