تازہ ترین

پلوامہ کی55سالہ خاتون کورونا سے ازجان،اموات کی تعداد183

تاریخ    13 جولائی 2020 (20 : 03 PM)   
(Representational Pic )

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کی رہنے والی ایک55سالہ خاتون پیر کو کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی جس سے جموں کشمیر میںمہلک مرض میں مبتلاءلوگوں کی اموات کی تعداد183تک بڑھ گئی۔
سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون5جولائی سے زیر علاج تھی اور وہ نمونیا وغیرہ امراض میں بھی مبتلاءتھی۔
اس سے قبل آج صبح شمالی کشمیر سوپور کا ایک46سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔
وادی کشمیر کے اندر ہونے والی کورونا ہلاکتوں کی تعداد166تک جا پہنچی ہے جبکہ صوبہ جموں میں اب تک 17اموات ہوئی ہیں۔
وادی میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سرینگر ہے جہاں 45اموات ہوئی ہیں۔
 

تازہ ترین