تازہ ترین

کنگن میں ریچھ کے حملے میں شہری بری طرح زخمی

تاریخ    13 جولائی 2020 (18 : 01 PM)   


غلام نبی رینہ
کنگن//گاندربل ضلع کے ڑیرون کنگن میں پیر کوایک شخص ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہوا جس کو علاج معالجہ کے لئے صورہ میڈیکل انسٹی چوٹ منتقل کیا گیا۔
 کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی کشمیر کے ڑیرون کنگن میں ایک 50برس کا شخص عبدالرشید ٹنڈا ولد شمس الدین ٹینڈا ساکن ٹھیون کنگن اپنے رہائشی مکان کے صحن میں بیٹھا تھا کہ اس دوران وہاں ایک ریچھ نمودار ہوا جس نے مذکورہ شخص پر حملہ کردیا۔
 مقامی لوگوں کے شور شرابہ سے ریچھ مذکورہ شخص کو بری طرح زخمی کرنے کے بعد وہاں سے بھاگ گیا۔
زخمی شہری کوسب ضلع ہسپتال کنگن لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اس کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا۔
 

تازہ ترین