اشرف صحرائی گرفتار،پی ایس اے کا اطلاق

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// حکام نے تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی پر پی ایس اے عائد کرکے اُن کی گرفتاری عمل میں لائی۔جموں وکشمیر پولیس نے 76 سالہ بزرگ محمد اشرف صحرائی کو سری نگر کے باغات برزلہ میں واقع اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ افراد کنبہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تھانہ صدر سے پولیس کی ایک پارٹی اتوار صبح 6بجے اُن کے گھر پہنچی جس دوران انہوں نے محمد اشرف صحرائی کوگرفتار کر کے اپنے ساتھ لیا۔انہوں نے کہا ہے کہ موصوف علیحدگی پسند رہنما پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا ہے۔ محمد اشرف صحرائی 19 مارچ 2018 کو تحریک حریت کے چیئرمین مقرر ہوئے تھے، اور وہ اس عہدے پر بدستور فائز ہیں۔ صحرائی گزشتہ سال اگست سے خانہ نظر بند تھے،تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ چیئر مین تحریک حریت کی گرفتاری کیوں عمل میں لائی گئی ہے ۔
 

تازہ ترین