۔11دنوں کی نوزائد بچی سمیت 10فوت، تعداد 181 | 8سالہ بچی،2حاملہ خواتین اور پولیس فوج و دیگر فورسز کے25اہلکاروں سمیت 357مثبت

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر // 12جولائی اتوارکو، جموں و کشمیر میں 11دنوں کی نوزائید بچی سمیت 10افراد فوت ہوگئے۔مہلوکین کی تعداد بڑھکر181ہوگئی جن میں سے 17جموں جبکہ164کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔اس دوران 2حاملہ خواتین، پولیس فوج ودیگر فورسز کے 22اہلکاروں سمیت مزید 357افراد کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 10513تک پہنچ گئی۔ ان میں سے 2243جموں جبکہ 8270 افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اتوار کو مثبت آنے والے 357افراد میں سے 97 سرینگر، 31بارہمولہ، 13 کولگام ،13 شوپیان، 7اننت ناگ، 25 کپوارہ، 11 پلوامہ، 29بڈگام، 29بانڈی پورہ، 40 گاندربل، 15جموں،  ایک ادھمپور، 8 کٹھوعہ، 7رام بن، 6راجوری، 20 سانبہ، 4ڈوڈہ اور ایک کشتواڑ سے تعلق رکھتا ہے۔ 

نوزائد بچی سمیت 10فوت

جموں و کشمیر میں اتوار کو فوت ہونے والے10متاثرین میں 11دنوں کی ایک نوزائد بچی بھی شامل ہے۔ اتوار کو فوت ہونے والے10فراد میں سے7سکمز صورہ جبکہ 3افراد صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگئے۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سکمز صورہ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو بھی اموات کا سلسلہ جاری رہا اوربڈو کولگام سے تعلق رکھنے والی 80سالہ خاتون رات کو ایک بجکر 50منٹ پر فوت ہوگئی‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ اسپتال میں رات کو 2بجکر 20منٹ پر کولگام کی ایک اور 47سالہ خاتون فوت ہوگئی‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ گلاب باغ سرینگر سے تعلق رکھنے والا 60سالہ مریض10جولائی کو اسپتال میں داخل ہوا اور 11جولائی کو اسکی رپورٹ مثبت آئی‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا’’ متاثرہ شخص 12جولائی کو رات 3بجکر25منٹ پر فوت ہوگیا ‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا کہ کنگن گاندربل سے تعلق رکھنے والی ایک 55سالہ خاتون اتوار کو صبح9بجکر 15منٹ پر فوت ہوگئی۔ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ خاتون 9جولائی کو اسپتال میں داخل ہوئی اور12جولائی کو نمونیا کی وجہ سے فوت ہوگئی‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’یاری پورہ کولگام سے تعلق رکھنے والی 11دنوں کی نوزائد بچی اتوار کو 4بجے سکمز میں کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئی‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ بچی کو 9جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ اتوار کو فوت ہوگئی‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا کہ  رام باغ سرینگر سے تعلق رکھنے والا ایک 75سالہ شخص اتوار کو شام 7بجے فوت ہوگیا ‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’معمر شخص مختلف امراض کی وجہ سے 10جولائی کو اسپتال میں داخل ہوا اور 12جولائی کو فوت ہوگیا ‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ اوڑی بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا50سالہ  مریض اتوار کو 7بجکر 30منٹ پر فوت ہوگیا ‘‘۔ڈاکٹر جان نے مزید بتایا کہ مریض کو 5جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ 12جولائی کو فوت ہوگیا ہے‘‘۔ صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر احمد چودھری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ چاڈورہ بڈگام کا 55سالہ شہری 7جولائی کو اسپتال میں داخل ہوا تھا اور اتوارکو ایک بجے فوت ہوگیا ‘‘۔ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا ’’کرفلی محلہ سرینگر کا 39سالہ اور ٹنگمرگ بارہمولہ سے تعلق کھنے والا ایک 60سالہ شخص بھی وائرس کی وجہ سے اتوار کو فوت ہوگیا ‘‘۔ 

سکمز صورہ

میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’ پچھلے 24گھنٹوں کے دوان 2017نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 116مثبت جبکہ 1901نمونوں کی رپورٹیں منفی آئیں‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ 116متاثرین میں سے 32سرینگر، 22بانڈی پورہ،18بڈگام، 15سی آر پی ایف، 9کولگام، 6اننت ناگ، 6پلوامہ، 3بارہمولہ ،2شوپیان،ایک گاندربل ، ایک کپوارہ اور ایک ڈوڈہ جموں سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ سرینگر شہر کے 32متاثرین میں سے4لال بازار، 3راولپورہ، 2نشاط، 2پیر باغ،  ایک ملہ باغ، ایک الاہی باغ،2فتح کدل ، ایک حول ایک صورہ، ایک زکورہ، 51ایس ایس بی نوشہرہ کے 3اہلکار، 2نوشاہرہ سرینگر، ایک راج باغ، ایک ٹی آر سی، 2نواکدل، ایک نسیم باغ اور ایک نٹی پورہ سے تعلق رکھتا ہے۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ پولیس و فورسز کے 15اہلکاروں میں سے 45بٹالین سی آر پی ایف کے 5اہلکار، ڈی پی ایل کھیر بوانی کا ایک اہلکار، کمپنی ہیڈکواٹر بی ایس ایف  کے 4اہلکار اور46بٹالین سی آر پی ایف اننت ناگ کے ایک اہلکار کی رپورٹ مثبت آئی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اننت ناگ کے 6متاثرین میں سے ایک پانزن، ایک دمہال، ایک لتر ، ایک یمیش اور ایک مین ٹائون اننت ناگ سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ بانڈی پورہ کے 22متاثرین میں سے7گنڈ جہانگیر، ایک وارڈ نمبر 2اور 2آلوسہ بانڈی پورہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر جان نے بتایا کہ بڈگام کے 18متاثرین میں سے 2کٹچ بڈگام،  ایک چیک سردار، ایک واتھورہ، ایک سرس یار، ایک بی کے پورہ، ایک بن مکہامہ،  ایک بٹہ پورہ چاڈورہ، ایک رتسن،2پولیس پوسٹ شوئی بگ اور ایک ممت بڈگام سے تعلق رکھتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے 6متاثرین میں سے 2سانبورہ، ایک ٹہب، ایک آرہ بل، ایک چروسہ اور ایک درکہ لار ابہامہ پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر جان نے بتایا کہ بارہمولہ کے 3متاثرین میں سے 2سوپور اور ایک ٹنگمرگ سے تعلق رکھتا ہے۔  ڈاکٹر جان نے بتایا کہ اس کے علاوہ کرالہ پورہ کپوارہ کا ایک اور ایک ڈوڈہ سے تعلق رکھتا ہے۔ 

 سی ڈی اسپتال 

سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران 156 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں جن میں سے 35سرینگر، 28بارہمولہ،34فتح پور گاندربل، 3بڈگام،8بی بی کینٹ بادامی باغ  کی رپورٹیں بھی مثبت آئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سی ڈی اسپتال میں مثبت قرار دئے گئے افراد میں سے 2حاملہ خواتین،  2پولیس اہلکاروں اور بی بی کینٹ بادامی باغ کے 8فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

جے وی سی بمنہ

سکمز میڈیکل کالج بمنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض احمد انتو نے بتایا ’’ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 541نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 28مثبت جبکہ 513افراد کی رپورٹیں منفی آئیں‘‘۔ڈاکٹر ریاض نے بتایا ’’ 28متاثرین میں سے 17سرینگر اور  11بڈگام سے تعلق رکھتے ہیں‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ سرینگر کے 17متاثرین میں سے  2حبہ کدل،3رعناواری، ایک الاہی باغ، ایک لال بازار، ایک نٹی پورہ،  ایک مومن آباد، ایک کانی ہامہ،  ایک صفا کدل، ایک بربر شاہ، ایک نواکدل، ایک خانیار اور 2کے پی باغ سے تعلق رکھتے ہیں۔ڈاکٹر ریاض انتو نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک مریض کا تعلق اننت ناگ ضلع سے ہے ۔ڈاکٹر انتو نے بتایا ’’ ضلع بڈگام کے 11متاثرین میں سے 3بہری ہالان،2سی آر پی ایف گگرین،2پولیس اسٹیشن امام صاحب، ایک ہیلو، ایک گنڈر واش،  اور ایک سنگرین سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ پرنسپل نے بتایا کہ ڈی پی ایل شوپیان کا ایک پولیس اہلکار بھی وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ 

 جموں 

جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 62افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ ان میں سے 31لال پتھ لیب، 15جی ایم سی جموں، ایک لال پیتھ، 2آئی آئی آئی ایم، 9کرشنا لیبارٹری اور 4ماڈرن لیبارٹری جموں سے مثبت آئیں ہیں۔ 

حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے10,513 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے4,355سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک5,979اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد179تک پہنچ گئی ،جن میں سے 162کا تعلق کشمیر  صوبہ سے اور17کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران اتوار کو مزید84مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے05اور کشمیر صوبے کے 79اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 4,52,455ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  12جولائی2020ء کی شام تک 4,41,942نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک3,13,152افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 37,867اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ31 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔4,355کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ45,364 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق2,25,366اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔