۔7روز بعد گرمی کی شدت میں کمی | آنے والے دنوںمیں موسم خشک ، ہلکی بارشوں کا بھی امکان

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


نمائندہ عظمیٰ
سرینگر //سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب معمولی بارش کے بعد وادی میں گرمی کی شدت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی اور شہر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.7ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں اگلے کچھ ایک دنوں تک موسم خشک رہے گا تاہم اس بیچ کچھ ایک جگہوں پر ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اتوار کو قاضی گنڈ میں 29.2ڈگری ،کپواڑہ میں 28.8،پہلگام میں 23.4،گلمرگ میں 21.0ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔11جولائی کو شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.0ڈگری ، قاضی گنڈ میں 30 اور کپوارہ میں 30.6ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔10جولائی کو سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.7قاضی گنڈ میں 30.5کپوارہ میں 32.9ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا تھا ۔9جولائی کو سرینگر میں پادہ 33.1ڈگری سلسیش تک جا پہنچا تھا جبکہ قاضی گنڈ میں 31.4اور کپوار ہ میں 33.7ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔8جولائی کو شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.9قاضی گنڈ میں 31.0کپوارہ میں 32.5ڈگری تک جا پہنچا تھا ۔7جولائی کو سرینگر میں 31.7قاضی گنڈ میں 31.5کپوارہ میں 31.8ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا تھا ۔اسی طرح 6جولائی کو شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.5قاضی گند 29.2اور کپوارہ میں 30.8ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا تھا ۔
 

تازہ ترین