ترال: ٹی10 کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن3 | پنیر زالمی شاندار جیت اپنے نام کی

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


سید اعجاز
ترال// ٹی10 کرکٹ ٹورنامنٹ نہر ترال کے سیزن-3کو پھرایک بار دفاعی چیمپیئن پنیر زالمی نے جیت لیا۔ گرین پارک سٹیڈیم ترال میںاتوار کو فائنل مقابلے میں پنیر زالمی ٹیم کا مقابلہ پاری بل الیون کے ساتھ ہوا ۔اس دوران اس کرکٹ مقابلے کو دیکھنے کے لئے آس پاس کے گائوں ستے تعلق رکھنے والے شائقین کھیل کی ایک ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فائنل میچ میں اچھی کارگردگی دکھانے والے زاہد خلیل کو مین آف دی میچ جبکہ کپتان شبیر احمد کھانڈے کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔ خیال  رہے یہ ٹورنامنٹ پچھلے سال دسمبر میں شروع ہوا تھا جو کہ کروناوائرس لاک ڈاون کی وجہ سے آج تک پورا نہیں ہوپایا تھا۔ واضح رہے کہ یہT10 کرکٹ ٹورنامنٹ نہر ترال کا تیسرا سیزن تھا اور تینوں ٹورنامنٹس  کو آج تک پنیر زالمی نے اپنے نام کرلیا جس کو دیکھ کر شائقین کرکٹ میں جوش پایا گیا۔ فائنل میںنوجوان صحافی بشارت رشید بھی موجود تھے جس نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس سلسلے میں منتظمین کا کہنا تھا کہ کھیل کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جائے گا۔
 

تازہ ترین