افغانستان میں بم دھماکے سے 6 شہریوں کی موت

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


یو این آئی
کابل //افغانستان کے غزنی صوبے میں سڑک کے کنارے ہوئے بم دھماکے میں چھ شہریوں کی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔صوبے کے گورنر کے دفتر کے ہفتے کو دئے گئے بیان کے مطابق غزنی صوبے کے جگھاتو ضلع میں دار قیاق علاقے میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً چار بجے دھماکے ہوا۔بیان کے مطابق ہلاک شدگان اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں،زخمیوں کو غزنی سیول اسپتال لے جایا گیا ہے ۔
 

تازہ ترین