کورونا : دینا میں متاثرین کی تعداد 1کروڑ 27لاکھ سے پار

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


یو این آئی
بیجنگ / جینیوا / عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.27 کروڑ کے پار پہنچ چکی ہے ۔کوویڈ ۔19 کے معاملے میں ، امریکہ دنیا بھر میں پہلے برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ،دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کی تعداد 12717908ہو گئی ہے جبکہ 65138افراد کی جان جا چکی ہے ۔دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں اب تک ، 3245925 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 134777افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک 1839850 افراد اس کے شکار ہوچکے ہیں ، جبکہ 71469 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پیرو میں ، صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ، وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد322710رہی جبکہ 11682افراد لقمہ اجل بن گئے۔چلی میں 312029افراد متاثر اور 6881ہلاک ہوئے ہیں ۔ میکسیکو میں295268افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34730افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ آٹھویں نمبر پر ہے ۔ اب تک290504افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 44883افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ جنوبی افریقہ نے کورونا سے متاثر ہونے میں اسپین اور ایران کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اسی دوران ، خلیجی ملک ایران نے کوویڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں یوروپی ملک اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ جنوبی افریقہ میں اب تک264184افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 3971 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جبکہ ایران میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 2511117تک جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ سے 12635افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اسپین میں 253908افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28403افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔پاکستان میں 248872افراد متاثر اور5197 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔یوروپی ملک اٹلی میں 242827افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34945افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ اب تک 229480 افراد سعودی عرب میں کورونا انفیکشن سے متاثر ہوچکے ہیں اور 2181 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد211981جا پہنچی ہے اور 5344 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد208015ہے اور 30007 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بنگلہ دیش میں ، 181129 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2305 افراد اس بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9782  کینیڈا میں 8818  نیدرلینڈ میں 6156 سویڈن میں 5526 ایکواڈور میں 5031  مصر 3769  انڈونیشیا میں 3535  عراق 3055 سویٹزر لینڈ 1968  آئرلینڈ میں 1746  پرتگال میں 1654 اور ارجینٹینا میں 1810 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ (یواین آئی)
 

تازہ ترین