تازہ ترین

ریلائنس میں جاپانی کمپنی کی سرمایہ کاری

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


یو این آئی
جھجر// جاپانی کمپنی تیسوجوکی ہریانہ کے جھجر میں واقع ریلائنس کی ‘ماڈل اکنامک ٹاؤن شپ لمٹیڈ’ (میٹ) میں 75 کروڑ روپے کی سرمایہ کرے گی۔میٹ میں جاپانی کمپنیوں کی یہ تیسری بڑی سرمایہ کاری ہے ۔ جاپانی کمپنیاں پیناسونک اور ڈینسو پہلے ہی یہاں سرمایہ کاری کرچکی ہیں۔ریلائنس میٹ میں ٹی سوجوکی چھ ایکڑ میں اپنی کمپنی لگائے گی جس میں آٹوموبائل سیکٹر کے لئے اسٹیرنگ نکلس بنائے جائیں گے ۔ملک میں آٹو موبائل شعبہ کا گڑھ مانے جانے والے ہریانہ میں ٹیسوجوکی کی سرمایہ کاری کے بعد امید کی جارہی ہے کہ آٹو موبائل انڈسٹری کو مزید تقویت ملے گی۔