تازہ ترین

امیتابھ بچن کی حالت مستحکم

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


یو این آئی
ممبئی// کورونا سے متاثر سپر اسٹار امیتابھ بچن کی حالت بہتر ہے ۔صدی کے عظیم اداکار امیتابھ بچھ کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد سنیچر کے روز ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ امیتابھ بچن کے صاحب زادے ابھیشیک بچن بھی کورونا سے متاثر ہیں اوروہ بھی نانا وتی اسپتال میں ہی داخل ہیں۔نانا وتی اسپتال کے ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن میں وائرس کی ہلکی علامتیں پائی گئی ہیں لیکن ان کی حالت مستحکم ہے ۔وہ فی الحال اسپتال کی آئسولیشن یونٹ میں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ کی صحت کے بارے میں فی الحال تشویش کرنے کی کوئی بات نہیں ہے ۔
 
 

ایشوریا اوراُس کی بیٹی بھی زد میں

 
ممبئی//مشہور اداکار امیتابھ بچن کی بہو اور مشہور اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن بھی کورونا سے متاثر ہیں۔مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اتوار کو یہ اطلاع دی کہ ایشوریا اور ان کی آٹھ سالہ بیٹی آرادھیا کی کورونا جانچ پازیٹو آئی ہے ۔امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن ہفتے کو ہی کورونا پازیٹو ہونے کے بعد ناناوتی اسپتال میں داخل ہیں۔سپراسٹار کی بیوی رکن پارلیمنٹ جیا بچن کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے ۔ ان کی بیٹی شویتا نندا اور ناتی اگستیہ نندا کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔