نامور عالم اورمفسرقرآن صلاح الدین یوسف کا انتقال

جمعیت اہلحدیث اور دیگر مذہبی تنظیموں کا اظہار رنج

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// عالمی سطح کے عالم دین ،مفسر قران ،محقق و مفتی حافظ صلاح الدین یوسف پاکستان میںانتقال کرگئے۔اس سلسلے میں جمعیت اہلحدیث کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ نے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ صلاح الدین یوسف کو اللہ تعالیٰ نے زبان و بیان اور تصنیف و تالیف کی عظیم نعمتوں سے ما لاما ل کیا تھا۔انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ جمعیت کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبد اللطیف الکندی نے موصوف کی بے مثال فہم و دانش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کے کس کس پہلو کو اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چند سطور میں ان کی زندگی، کارناموں اور خدمات کو بیان کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ ایک تاریخ تھے اور یہ تاریخ اپنے آپ کو ہمیشہ دہراتی رہے گی۔
 

تازہ ترین