پہاڑی بولنے والوں کیلئے سرٹیفکیٹ اجراء کرنے کا مطالبہ

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


ظفر اقبال
اوڑی/ /سرکاری اعلان کے دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی پہاڑی بولنے والے طبقے کو ابھی بھی پہاڑی سپیکنگ سرٹیفکیٹ اجراء نہیں کی جا رہی ہے۔ رواں سال 20 اپریل کو ریاسی حکومت نے ریزرویشن ایکٹ 2005 میں ترمیم کر کے پہاڑی بولنے والے طبقے کے لئے سرکاری ملازمت اور سکول میں داخلے کے لئے 4 فی صدمخصوص کوٹا فرہم کرنے کے حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کی تھی جس کے بعد پہاڑی طبقے سے وابستہ لوگوں میں خوشی پائی جا رہی تھی مگر وادی کے بیشتر پہاڑی علاقوں سے شکایات مل رہی ہیں کہ حکومت کی طرف سے دو ماہ قبل نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے باوجود بھی پہاڑی لوگوں کو ابھی تک اسناد اجرا نہیں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے پہاڑی طبقے سے وابستہ لوگوں میں نارضگی پائی جا رہی ہے اور اِن لوگوں کو کافی نقصان کا اندیشہ ہے۔
 

تازہ ترین