شیری بارہمولہ میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


فیاض بخاری
 بارہمولہ// شیری نارواو بارہمولہ میںآوارہ کتوں نے ہڑبونگ مچادی ہے ۔بیشتر علاقوں اور بازاروں میں کتوں کے جھنڈ نظر آتے ہیںجس کی وجہ سے علاقے میں خوف ودہشت پھیل گئی ہے۔لوگوں کے مطابق ان کتوں کے حملوں میں آج تک کئی افراد زخمی ہوئے جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر آنے میں بھی اب خوف محسوس کر رہے ہیں جبکہ مقامی لوگ مساجدجانے سے بھی احتیاط برتتے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں اقدامات کئے جائیں۔
 

تازہ ترین