جل شکتی محکمہ نے درجنوں پانی کے موٹر پمپ ضبط کئے

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


ارشاد احمد
سوناواری //جل شکتی محکمہ کی جانب سے جاری مہم کے تحت سوناواری کے کئی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کو ناجائز طریقے پر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ نے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے درجنوں پانی کے موٹر پمپ ضبط کئے ۔حاجن سوناواری سے ملحقہ علاقہ ہاکبارہ میں محکمہ نے کھیت کھلیانوں،کچن گارڈن، لان اور گاڑیوں کو دھونے کے لئے استعمال میں لایا جاتا تھا جس کی وجہ سے محکمہ نے کئی موٹر پمپ اور پائپوں کو ضبط کیا ۔اس سلسلے میں جل شکتی محکمہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہاکبارہ میں گھر گھر جاکر درجنوں پانی کے موٹر پمپ ضبط کئے گئے۔
 

تازہ ترین