زاری ہاڑ ترال سڑک خستہ | لوگوں کو عبور مرور میں مشکلات درپیش

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   
(فائل فوٹو)

سید اعجاز
ترال//ترال کے زاری ہاڑ گوجر بستی کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ حال ہے اورمقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے انہیں مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سب ضلع ترال سے 7کلو میٹر دور زاری ہاڑ ماحچھامہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ باگندر نامی گائوں سے سدر ناگ تک تقریباً3کلو میٹر اس سڑک کی حالت خراب ہے۔ پرویز احمد نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ پہلے پہل گائوں میں کوئی سڑک نہیں تھی جس کے بعد عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کرسال 2000 میں ایک تین کلو میٹر سڑک کو تعمیر کیا گیا جس کے بعد 2005ء میں سڑک پر میکڈم بچھایا گیا لیکن سڑک ڈرین کی تعمیر نہیں کی گئی جس کے باعث بارشوں کے پانی نے اس سڑک کو قلیل وقت میں ہی خستہ حال کردیا ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے سینکڑوں نفوس پر مشتمل آبادی کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
 

تازہ ترین