شکار گاہ ترال کی رضا کارانہ صفائی مہم | عوامی حلقوں نے اقدام کی سراہنا کی

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   
(عکاسی: سید اعجاز)

سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے مشہور صحت افزا مقام شکار گاہ ترال کی صفائی ستھرائی کیلئے مقامی نوجوانوں ،رضاکار تنظیموں اور ترال پولیس نے اپنا دست تعاون پیش کیا۔اس سلسلے میں چند روز قبل ترال کے ایک نوجوان صحافی عرفان امین ملک نے سماجی نیٹ ورک پر ماحول دوست افراد بالخصوص ترال کی آبادی سے اپیل کی تھی کہ شکار گاہ کی شان رفتہ بحال کرنے میں اپنا تعاون پیش کریں۔اتوار کو مقامی نوجوانوں ،رضاکار تنظیموں اور مقامی پولیس تھانہ سے وابستہ ایک ٹیم نے شکار گاہ سے کوڑا کرکٹ ہٹانے کیلئے اپنا تعاون پیش کیااور اِس خوبصورت سیاحتی مقام سے پالیتھین اور دیگر گندگی سے پاک کیا۔ عرمان امین نے اس سلسلے میںکشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ گزشتہ دنوں شکار گاہ گھومنے گئے تھے جس دوران انہوں نے گند گی کے ڈھیر دیکھے جس کی انہوں نے عکس بندی کر کے ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئرکیا اور ماحول دوست افراد سے اس خوبصورت سیاحتی مقام کی صفائی ستھرائی کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوںبالخصوص نوجوانوں نے خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔اس صفائی مہم میں میونسپل کمیٹی ترال ،وائلڈ لائف محکمہ اورکئی رضا کار تنظیموںکے علاوہ ترال پولیس نے بھی شمولیت کی۔
 

تازہ ترین