بنگر گنڈ ترہگام پل 8سال سے تشنۂ تکمیل | مقامی آبادی برہم ،ضلع انتظامیہ سے مداخلت کا مطالبہ

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//بنگر گنڈ ترہگام پل پر کام روک دینے پر مقامی آبادی برہم ہوگئی اور ضلع انتظامہ سے مدا خلت کی اپیل کی ہے ۔نالہ کہمل پر بنگر گنڈ کے مقام پر مذکورہ پل پر 8سال قبل کام شروع کیا گیا تاہم ابھی تک مکمل نہیں ہو ا جس کی وجہ سے مقامی لوگو ں میں محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ترہگام کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ پل کی عدم دستیابی کہ وجہ سے رامحال کے درجنو ں دیہات کا رابطہ ترہگام سے کٹ گیا ہے اور گا ڑیو ں کی آمد و رفت بھی گزشتہ8سال سے بند ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرو ں نے اب متبادل سڑک کا استعمال کیا ہے لیکن وہا ں سے رامحال پہنچے میں کافی وقت لگتا ہے جبکہ سومو گاڑیو ں کے کرایہ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔مقامی لوگو ں نے الزام لگایا ہے کہ جس ٹھیکیدار کو پل تعمیر کرنے کا کام سو نپ دیا گیا ہے وہ ہر سال معمولی کام کر کے اس پل کو ادھوار چھو ڑ دیتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اپریل میں پل پر پھر سے کام شروع کیا گیاتاہم14روز کے بعد اچانک روک دیا گیاجس کی وجہ سے پل مکمل ہونے کا نام ہی لیتا ہے ۔لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پل پر کام مکمل کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔
 

تازہ ترین