سوپور سڑک حادثہ میں معمر خاتون ہلاک | روپوش ڈرائیور کی تلاش شروع ،زوجیلا میں پتھر گرنے سے شہری زخمی

تاریخ    12 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


غلام محمد+غلام نبی رینہ
سوپور+کنگن//لالڑ سوپور میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں معمر خاتون ہلاک ہوگئی۔ادھر زوجیلا میں پتھر کی زد میں آنے سے شہری زخمی ہوا۔ سوپور سرینگر شاہراہ پر 70سالہ فاطمہ بیگم زوجہ غلام محمد نائیکو ساکنہ لالڑ سڑک پار کررہی تھی جس کے دوران ایک نامعلوم گاڑی نے اسے زوردار ٹکر ماردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئی اور موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھی۔ اس موقعہ پر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے کیس درج کرکے روپوش ڈرائیور کی تلاش شروع کی ہے۔ ادھرکرگل سے سرینگر کی طرف آرہی ایک گاڑی جب زوجیلا پر پہنچ گئی تو وہاں ایک گاڑی سڑک کے بیچ خراب تھی جس کی وجہ سے مشتاق احمد خان ولد علی محمد خان ساکن آلوچی باغ سرینگر اپنی گاڑی سے نیچے آیا اور شاہراہ کھلنے کا انتظار کررہا تھا کہ اس دوران پہاڑ سے اچانک ایک پتھر گرآیا جس سے وہ ذخمی ہوگیا ۔ مذکورہ شخص کو علاج ومعالجہ کیلئے سونہ مرگ ہسپتال لایا گیا جہاں سے اس کو مزید علاج و معالجہ کے لئے سکمز منتقل کیا گیا۔
 

تازہ ترین