تازہ ترین

اروناچل پردیش میں جھڑپ | نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالم کے 6ملی ٹنٹ ہلاک

تاریخ    12 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
ایٹا نگر// ارو ناچل پردیش میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہوئی ایک جھڑپ میں نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالم کے 6ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے جبکہ جھڑپ کے دوران آسام ریفلز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا اور فورسز نے جائے واردات سے 4اے کے 47رائفلیں اور دیگر گولہ باررود برآمد کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اروناچل پردیش کے کھونسا علاقہ کے نگیو و ناگس جنگل میں سنیچر کی صبح نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالم  کے ملی ٹنٹوں اور فورسز کے مابین جھڑپ شروع ہوئی جو 2گھنٹے تک جاری رہی ۔آسام ریفلز کی ٹیم نے اس جنگل میں ملی ٹنٹوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جس دوران ملی ٹنٹوں نے فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائیں اور فورسز نے جوابی کارروائی کی جس دوران 6ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ۔ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ جائے واردات سے فورسز نے 4ائے کے 47رائفلیں ،ایم کیو 81کی 2رائفلیں ،9میگزین ،ایک گرنیڈ،2بارودی سرنگیں اور دیگر اسلحہ بر آمد کیا ۔انہوں نے بتایا کہ مارے گئے ملی ٹنٹوں کی عمر 25سے 40 سال تھی ۔بتایا جاتا ہے کہ ملی ٹنٹوں کا یہ گروپ گذشتہ سال 21مئی کو ممبر اسمبلی ٹیرانگ ابوہا کی ہلاکت میں ملوث تھا ۔پولیس نے کیس درج کرکے تحققیات شروع کی ہے ۔