تازہ ترین

ملک میں کوروناکے یومیہ کیسوں تیزی | 24گھنٹوں میں 519 ہلاکتیں اور27ہزار سے زائدنئے معاملے

تاریخ    12 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27ہزار114 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جو ایک دن میں متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہیں اور اسی عرصہ میں 519 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27ہزار114 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8؛لاکھ20ہزار916 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 2لاکھ83ہزار407 فعال کیس ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 519 سے بڑھ کر 22ہزار123 ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7ہزار862 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2لاکھ38ہزار461 ہوگئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 226 افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں ، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی 9ہزار893 ہوگئی ہے ۔ تمل ناڈومیں متاثرہ افراد کی تعداد 1.25 لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 3ہزار680 سے بڑھ کر 1لاکھ30261 ہوگئی ہے اور اسی مدت کے دوران اموات کی تعداد 1829 سے بڑھ کر 1829 ہوگئی ہے ۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے حالات اب کچھ کنٹرول میں ہیں اور وبائی کیسز میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی آئی ہے ۔ دارالحکومت میں کورونا سے اب تک 1لاکھ09ہزار140 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3ہزار300 ہوگئی ہے ۔ گجرات میں متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ 2ہزار022 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 33ہزار700 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وائرس کی زد میں آنے سے 889 افراد ہلاک  ہوئے ہیں۔ کرناٹک میں 33ہزار418 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 543 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔