سرائے بالا اور مہاراجہ بازار میں چھاپے

۔85کونٹنل پالتھین ضبط،قصور واروں سے جرمانہ وصول

تاریخ    12 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


نیوزڈیسک
سرینگر// پالتھین کی خرید و فروخت کے خلاف مہم کے تحت پولیوشن کنٹرول بورڈ نے کل شہر کے کئی بازاروں میں چھاپوں کے دوران 85کونٹنل پالتھین ضبط کرکے قصور وار دکانداروں اور خوانچہ فروشوں سے 8300 روپے جرمانہ وصول کیا ۔پولیوشن کنٹرول بورڈ سرینگر کے ایک سکارڈ نے کل سرائے بالا اور مہاراجہ بازار میں اچانک چھاپے پارے جس دوران کئی دکانوں اور خوانچہ فروشوں سے  85کونٹنل پالتھین ضبط کیا گیا جبکہ قصورواروں سے موقعہ پر ہی8300 جرمانہ وصول کیا گیا ۔پولیوشن کنٹرول بورڈ  کے بیان کے مطابق جموں و کشمیر یو ٹی میں پالتھین مخالف مہم جاری رہے گی اور ایسے دکانداروں اور ڈیلروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ پالتھین کا غیر قانونی کارو بار بند کریں ۔بیان کے مطابق اننت ناگ میں بھی مہم کے دوران40کلو گرام پالتھین ضبط کیا گیا اور 4900روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔
 

تازہ ترین