تازہ ترین

جموں کا55سالہ شہری کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد164ہوگئی

تاریخ    11 جولائی 2020 (40 : 03 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//بری برہمنا جموں کا ایک55سالہ شہری ہفتے کو جی ایم سی جموں میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔یہ آج دن کے دوران ہونے والی چوتھی ایسی ہلاکت تھی جس سے مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد164تک پہنچ گئی۔
جی ایم سی جموں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر دارا سنگھ نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری ذیابطیس سمیت کئی بیماریوں میں مبتلاءتھا۔اُسے29جون کو داخل کرایا گیا تھا اور وہ آج انتقال کرگیا۔
اس سے قبل آج وادی کشمیر میں کورونا کی وجہ سے تین شہری جاں بحق ہوگئے۔ان میں سے ایک کا تعلق اننت ناگ، دوسرے کا تعلق حیدر پورہ سرینگر جبکہ تیسرے کا تعلق ترہگام کپوارہ سے تھا۔