تازہ ترین

دنیابھرمیں کورونا قہر جاری | 1کروڑ 22لاکھ لوگ متاثر ،مرنے والوں کی تعداد 5لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی

تاریخ    11 جولائی 2020 (45 : 02 AM)   


یو این آئی
جنیوا/ بیجنگ/ عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جارہاہے اور اب تک اس کی زد میں 1.22 کروڑ سے زائد افراد آچکے ہیں اور 5.54 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں بھی امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 12232745 ہوگئی ہے جبکہ554377افراد اپنی زندگیوں سے جان دھو بیٹھے ہیں۔دنیا میں خود کو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک 3114846 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور133241افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک1755779افراد اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں ۔جبکہ 69184افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔روس کوڈ 19 کے کیسز کے معاملہ میں چوتھے نمبر پر ہے اور اس ملک میں اب تک 699749افراد متاثر ہوئے ہیں اور10650افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں بھی حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں اور یہ ملک اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد216448ہو گئی ہے اور11314افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں چلی کورونا وائرس متاثرین معاملہ میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک306216افراد جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 6682 ہوچکی ہے ۔ کووڈ19سے متاثر ہونے کے معاملہ میں برطانیہ ساتویں نمبر پر آگیا ہے ۔ یہاں اب تک289154افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور44687افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ میکسیکو نے کورونا وائرس متاثرین کے معاملہ میں آٹھویں نمبر پر اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد282283تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی زد میں آنے سے 33526افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ وہیں اسپین میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 253056ہے جبکہ 28401افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کورونا وائرس سے متاثر خلیجی ملک ایران دسویں نمبر پر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد250258 تک جا پہنچی ہے اور اس جان لیو اوبا کی زد میں آنے سے 12305افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔یوروپی ملک اٹلی میں 248363افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 34926افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اوریہاں اب تک 240841افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4983 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔