تازہ ترین

سرینگر سرکیولر روڈ پروجیکٹ

صوبائی کمشنر کی حائل رکائوٹوں کو ہٹانے اور معاوضے کی ادائیگی پر زور

تاریخ    11 جولائی 2020 (45 : 02 AM)   


سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کل سرینگر سرکیولر روڈ پروجیکٹ کی1 25ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پروجیکٹ کے منصوبے ،اراضی کے حصول کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میں اس پروجیکٹ کی زد میں آنے والے رہائشی مکانوں اور تجارتی عمارتوں کے مالکان کی باز آباد کاری اور انہیں معاوضہ فراہم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ۔صوبائی کمشنر نے  باز آبادکاری عمل میں سرعت لانے اور التوامیں پڑے معاملات کو فوری طور نمٹانے کے لئے متعلقہ آفیسران پر زوردیا ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ نقاش پورہ ،خانیار ،شاہ محلہ نواب بازار اور سیمپورہ میں منصوبے پر آرہی رکاوٹیں کودور کرنے کیلئے متعلقین کو اعتماد میں لیکر ایک جامع پروگرام بنایا جائے۔اس موقعہ پر انہوں نے سرکیولر روڈ پروجیکٹ کے ایس ای کو ہدایت دی کہ متعلقین کے ساتھ معاملات کو آپس میں نمٹایا جائے ۔انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ جہاں منصوبے میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہوں ،وہاں قانونی کارروائی کے تحت اراضی کے حصول کو یقینی بنایا جائے ۔میٹنگ میں موجود متعلقین  نے اپنی آرا اور تجاویز بھی پیش کیں ۔میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد چودھری ،ایس ڈی سی سرینگر اور دیگر محکموں کے آفیسران اور پروجیکٹ سے جڑے انجینئر بھی موجود تھے ۔
 

تازہ ترین