تازہ ترین

نوشہرہ میں گولہ باری،فوج کا حوالدار ہلاک

تاریخ    11 جولائی 2020 (45 : 02 AM)   


رمیش کیسر
نوشہرہ //راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں فوج کاایک حوالدار پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ایک افسر نے بتایاکہ پاکستانی فوج نے کمال علاقے میں رات کے ساڑھے 12بجے فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی جس کے نتیجہ میں حوالدار سمبر گورنگ شدید زخمی ہواجس نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔مہلوک حوالدار کی نعش کو قانونی لوازمات کیلئے نوشہرہ ہسپتال لایاگیاجس کے بعد اسے آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے بھیجاجارہاہے۔دریں اثنا دفاعی ترجمان لیفٹنٹ کرنل دیوندر آنند نے اپنے بیان میں حوالدار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حوالدار سمبر گورنگ ایک بہادر فوجی تھے جنہوں نے اپنے ملک کیلئے اپنی جان قربان کردی ۔انہوں نے کہاکہ قوم ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ دریں اثناء نوشہرہ کے کئی علاقوں میں آر پا ر گولہ باری ہورہی ہے جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھی۔