تازہ ترین

گرمی کی شدت فی الحال برقرا ر

ہواکی نمی میں اضافہ ،لوگوں حال بُرا| سرینگر میں دن کا درجہ حرارت32.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

تاریخ    11 جولائی 2020 (45 : 02 AM)   


عظمی ڈیسک
سرینگر //جمعہ کو جمعرات کے مقابلے میں دن کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمولی کمی درج ہوئی تاہم اس بیچ گرمی کی شدت برقرار تھی اور سرینگر شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جمعرات کو درجہ حرارت 33.1ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔جمعہ کو شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد تک جا پہنچا ، جس کی وجہ سے لوگوں کا گرمی سے برا حال ہوا ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وادی کے کچھ ایک علاقوں میں ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے تاہم عمومی طورموسم خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سرینگر شہر میں جمعہ کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ یہاں ہوا میں نمی کا تناسب88فیصد تھا جبکہ قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 30.5ڈگری سینٹی گریڈ ، پہلگام میں 26.1ڈگری سینٹی گریڈ تھا، کپوارہ میں گرمی کی شدت متواتر بڑھ رہی ہے اور وہاں جمعہ کو  پارہ 32.9تک جا پہنچا ۔ادھر جموں میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ میںاضافہ ہورہا ہے۔ جمعہ کو جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا جبکہ بانہال میں 32.2 ڈگری سینٹی گریڈ،کٹرہ میں 34.8،بھدرواہ میں 33.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔شدت کی گرمی سے راحت پانے کیلئے لوگوں کوندی نالوں اوردریائوںمیں نہاتے ہوئے دیکھاگیا ۔
 

تازہ ترین