پی سی بی نے دانش کنیریا اور سلیم ملک کو ہری جھنڈی دکھادی

تاریخ    11 جولائی 2020 (45 : 02 AM)   


لاہور/پاکستان کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا اور سلیم ملک دونوں کو ہری جھنڈی دکھا دی ، پی سی بی نے دانش کنیریا کو مشورہ دیا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے ان پر تاحیات پابندی لگائی تھی اسے ختم کروانے کیلئے وہ ای سی بی سے ہی رابطہ کریں۔پی سی بی نے سلیم ملک سے کہا کہ وہ اپنی غلطی کا پہلے اعتراف کر چکے ہیں، آئی سی سی کے فراہم کردہ ٹرانسکرپٹ کا جواب نہ دینے سے حقیقت نہیں بدلے گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹردانش کنیرا اور سلیم ملک نے پی سی بی کو درخواست دی تھی کہ ان پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔بورڈ نے دانش کنیریا کو جواب دیا کہ پی سی بی کا بحالی پروگرام کھلاڑی کی سزا مکمل ہونے کے بعد دیا جاتا ہے۔ تاحیات پابندی کی سزا بھگتنے والوں کو نہیں، دانش پر انگلش کرکٹ بورڈ نے تاحیات پابندی لگائی ہے اور تمام آئی سی سی ممبرز اس پر عملدرآمد کے پابند ہیں، دانش کنیریا بھی سزا ختم کروانے کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کریں۔پی سی بی نے سلیم ملک کی درخواست پر جواب دیا کہ وہ اپنی غلطی کا اعتراف پی سی بی کے چیئرمین کو لکھے خط میں پہلے ہی کر چکے ہیں۔پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے فراہم کردہ ٹرانسکرپٹ کا جواب نہ دینے سے اعتراف جرم تبدیل نہیں ہو سکتا۔
 

تازہ ترین