تازہ ترین

ہندوارہ اسپتال سے نوازائد بچہ چرانے والی دو خواتین گرفتار

تاریخ    10 جولائی 2020 (50 : 11 AM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں اسپتال سے جمعہ کوایک نو زائد بچہ چرانے والی دو خواتین کو پولیس نے دھر لیا۔
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق ہندوارہ اسپتال سے ایک نوازائد بچہ اچانک لاپتہ ہوگیا۔
واقعہ کے فوراً بعد پولیس اور اسپتالی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور بچے کی تلاش شروع کی۔
اسپتال کے ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز نے کے این او کو بتایا کہ پولیس نے دو خواتین کو دھر لیا اور اُن کی تحویل سے نوزائد بچہ بھی بر آمد کیا۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت اُن کے پاس صرف اتنی ہی تفصیلات تھیں۔