دنیا میں کورونا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ تک جا پہنچی

تاریخ    10 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


 بیجنگ/جنیوا / عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر زور پکڑتا جا رہا ہے اور پوری دنیا میں اس کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ ہو گئی ہے جبکہ 1.20 کروڑ افراد اس سے متاثر ہیں۔کووڈ۔19 کے معاملے میں امریکہ پوری دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 12012125ہو گئی ہے جبکہ 548896افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے ملک امریکہ میں اب تک 3054650 افرا کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 132298افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک1713160افراد اس کا شکار ہیں جبکہ67964افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔روس کووڈ-19 کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک 699749افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10650افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ۔ اس فہرست میں وہ پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ یہاں 312911افراد کورونا متاثر ہیں جبکہ11133افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔چلی کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 303083افراد کورونا وائرس کی زد میں آ کے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 6573 ہے ۔کووڈ۔19 کے معاملے میں برطانیہ ساتویں نمبر پر آ گیا ہے ۔ یہاں اب تک288511 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ44602ہلاک ہو چکے ہیں ۔میکسیکو کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں اسپین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے ۔ میکسیکو میں متاثرہ افراد کی تعداد275003تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے32796افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اسپین میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد252513ہے جبکہ 28396افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔کورونا وائرس سے متاثر خلیجی ملک ایران دسویں نمبر پر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 248379تک جا پہنچی ہے جبکہ 12084افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔یوروپی ملک اٹلی میں 242149افراداس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور34914افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

تازہ ترین