جمعیت کے دیرینہ رکن کے انتقال اور کئی نو جوانوں کی غر قابی پر اظہار رنج و غم

تاریخ    10 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


 سرینگر//جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے جمعیت کے سر کردہ رکن اورمعروف تاجر شیخ عبدالعزیز آف بٹہ مالو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملت و جماعت کے حوالے سے ان کی ناقابل فراموش خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے وہ ذہین و فطین منتظم اور بیدار مغز رکن جمعیت تھے علماء و فضلا سیان کا تعلق مثالی تھا وہ سلفیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ میں بھی بہ انداز احسن اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ بیان میں ان کی جنت نشینی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی عطائیگی کی دعائیں کی گئیں۔ادھر آئے روزکئی نوجوانوں کی غرقابی کے بڑھتے واقعات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث نے پالہ پورہ کے دو نوجوانوںزاہد فاروق راتھر اور راشد احمد خان کے والدین اور دوسرے غرقاب ہونے والے عزیزوں کے لواحقین کے ساتھ کامل یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان نوجوانوں کی جنت نشینی اور بلندی درجات کی دعائیں کی گئیں ۔ بیان میں  قائدین نے علاقہ اور محلہ سطحوں پر بھی بچوں پر نگہداشت رکھنے کی درد مندانہ اپیل کی۔
 
 

تازہ ترین