تازہ ترین

فروٹ منڈی پارمپورہ میں نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ کا افتتاح

تاریخ    10 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر// زراعت اور باغبانی محکموں کے پرنسپل سیکریٹری  نوین چودھری نے کل فروٹ منڈی پارمپورہ میں نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ کا افتتاح کیا ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیریو ٹی کے تمام میوہ اور سبزی مارکیٹ اب پین انڈیا پورٹل کے ساتھ مرحلہ وار طریقوں سے جڑ جائیں گے ،۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ،پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ امام الدین نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورٹل کی بدولت منڈیوں میں میوہ کی اصل ضرورت اور طلب ،قیمت کا وقت پر پتہ چل جائے گا اور میورہ اگانے والوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر میوہ اور پھلوں کی خرید و فروخت سے جڑے افراد  نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ کے اس پورٹل سے اصل قیمتوں کا پتہ لگا سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب کسان ای مارکیٹ سے جڑ جائیں گے تو انہیں ایک منفرد آئی ڈی نمبر دیا جائے گا جس کے تحت ہی وہ مستقبل میں اپنے پھل کو فروخت کریں گے۔
 
۔60نئی فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن قائم ہونگی: نوین 
سرینگر//پرنسپل سیکریٹری محکمہ زراعت نوین کے چودھری نے ایف پی اوز کی اوّلین سٹرینگ میٹنگ کی صدارت کے دوران کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جموںوکشمیر میں کم از کم 60نئی فارمر پروڈیو سر آرگنائزیشن قائم کی جارہی ہے ۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ جموںوکشمیریونین ٹریٹری کے ہر ضلع میں کم از کم تین ایف پی اوز رواں مالی سال کے قائم کرنے کاہدف مقرر کیا ہے ۔ یہ ان 16 ایف پی اوز کے علاوہ ہوں گی جو پہلے ہی موجود ہے اور کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف پی اوز کے قیام کے لئے 42مزید تجاویز ناظم این آر ایل ایم کی جانب سے پیش کی گئی ہے جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔میٹنگ میں دیگر لوگوں کے علاوہ ناظم زراعت جموں اندرجیت ، ڈائریکٹر سٹیٹ رورل لیولی ہُڈ مشن (نمائندہ آر ڈی ڈی) روبینہ کوثر ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر اعجاز الطاف اندرابی ، ایڈیشنل سیکرٹری اے پی ڈی  بابو رام ، ایڈیشنل سیکرٹری کوآپریٹیوز اشوک کمار ، ڈائریکٹر اے ڈی پیزڈاکٹر ایچ ایس اروڑہ،جی ایم نبارڈایس سنگھ،ڈی جی ایم  نبارڈڈاکٹر ایس کے گپتا،ڈائریکٹر ایکسٹنشن انامیکا،دائریکٹر ایکسٹنشن سکاسٹ جموں ڈاکٹر ایس کے گپتا ، پروفیسر اینڈ ہیڈ ، اے ای اے بی ایم ، سکاسٹ جموں جیوتی کاچرو، کنوینئرجے اینڈ کے بینک سنیل گپتا،این سی ڈی سی نئی دلّی کے نمائندے ،اوھپادیائے ٹیکنیکل آفیسر اے پی ڈی وِجے کمار موجو دتھے۔