کرناہ ۔کپوارہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کے حق میں لوگوں کااحتجاج

تاریخ    9 جولائی 2020 (30 : 04 PM)   


اشفاق سعید
سرینگر//شمالی کشمیر میں کرناہ۔ کپوارہ شاہراہ پر ٹنل کی تعمیر کے حق میں جمعرات کوایک بار پھر لوگوں نے احتجاج کیا۔
احتجاج کی کال کرناہ ٹنل کارڈی نیشن کمیٹی نے دی تھی۔
احتجاج کرنے والوں نے ایک ریلی بھی نکالی جو ٹنگڈار کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی ایس ڈی ایم آفس کے سامنے پہنچ گئی جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا ۔
ریلی میں موجود لوگوں نے ”ہماری مانگیں پوری کرو“ ”ہمیں اپنا حق دو “”ہم کیا چاہئے ٹنل “ کے نعرے بلند کئے۔
 مظاہرین نے ایس ڈی ایم کو ایک یادداشت بھی پیش کی جس میں ٹنل کی تعمیر کی مانگ کی گئی ۔
 

تازہ ترین