ٹنگمرگ میں خاتون درخت سے گر کر لقمہ اجل

تاریخ    9 جولائی 2020 (57 : 03 PM)   
(Representational Pic )

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں جمعرات کو ایک 40سالہ خاتون ایک درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گئی۔
یہ حادثہ بارہمولہ ضلع کے چاندل وانی گام علاقے میں پیش آیا۔
حکام کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی کے این او نے لکھا کہ خاتون ایک درخت سے گر شدید زخمی ہوگئی جس کے بعد اُسے سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
حکام نے مذکورہ خاتون کی شناخت حنیفہ بیگم زوجہ عبد الخالق ملا ساکن چاندل وانی گام کے طور کی۔
 

تازہ ترین