تازہ ترین

بانڈی پورہ میں بی جے پی لیڈر کی ہلاکت میں لشکر طیبہ کا ہاتھ:آئی جی کشمیر

تاریخ    9 جولائی 2020 (01 : 12 PM)   


یو این آئی
سرینگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ مہلوک بی جے پی لیڈر وسیم باری پر لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو جنگجووں نے حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہلوک لیڈر کی حفاظت پر مامور 10 ذاتی محافظوں کو نہ صرف گرفتار کیا گیا ہے بلکہ انہیں نوکریوں سے بر طرف بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بانڈی پورہ میں بدھ کی شام جنگجووں نے بی جے پی لیڈر صدر وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں تینوں کی موت واقع ہوگئی۔
 

تازہ ترین