تازہ ترین

ملک میں کورونا کے ریکارڈ 24879 نئے کیس ، متاثرین کی تعداد 7.67 لاکھ سے تجاوز

تاریخ    9 جولائی 2020 (52 : 11 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی، 9 جولائی ( یواین ا?ئی ) ملک میں کووڈ۔19سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے 24879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 487 متاثرہ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 767296ہوگئی ہے۔ اس دوران 487 افراد ہلاکت سے ہلاکتوں کی بڑھ کر 21129ہوگئی ہے۔
تاہم اس دوران اچھی بات یہ رہی کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 19547مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، جسے ملاکر مجموعی 476378افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں ابھی کورونا انفیکشن کے 269779ایکٹو کیسز ہیں۔
 

تازہ ترین