تازہ ترین

کشمیر میں مزید2کورونا ہلاکتیں، تعداد151

تاریخ    9 جولائی 2020 (56 : 10 AM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کو اُس وقت کورونا ہلاکتوں کی تعداد151تک بڑھ گئی جب سرینگر اور بارہمولہ کے دو شہری مہلک وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق بارہمولہ پٹن کی خاتون کی عمر80سال جبکہ نٹی پورہ سرینگر کی خاتون کی عمر60سال تھی۔
سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق نٹی پورہ کی خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت تھا اوروہ آج سویرے انتقال کرگئی۔
حکام کے مطابق بارہمولہ کی خاتون صدر اسپتال میں انتقال کرگئی۔
 

 

تازہ ترین