جموں کشمیر میں 9000کا ہندسہ عبور، مزید 6موت کی آغوش میں، مجموعی اموات 149

راج بھون کے 9اور بینک کے4ملازمین سمیت 330مثبت

تاریخ    9 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //8جولائی بروز بدھ، جموں کشمیر میں3خواتین سمیت مزید6متاثرین موت کی آغوش میں چلے گئے اسکے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد149تک پہنچ گئی جن میں سے 14جموں جبکہ 135کشمیر  سے تعلق رکھتے ہیں۔ بدھ کو راج بھون کے 9ملازمین2حاملہ خواتین، 4بینک ملازمین اور سیکورٹی فورسز کے 19اہلکاروں سمیت  330افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد9ہزار کا ہندسہ پار کرکے 9261تک پہنچ گئی ہے۔ان میں سے 1942جموں جبکہ 7319 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔330افراد میں 119، 82بارہمولہ، 4کولگام، 4شوپیان، 26 اننت ناگ، 18کپوارہ، 2پلوامہ، 5بڈگام،7بانڈی پورہ، 4گاندربل، 2جموں، 5ادھمپور،  ایک کٹھوعہ، 2رام بن ،7سانبہ،23راجوری، 14ڈوڈہ، 4ریاسی اور ایک کشتواڑ سے تعلق رکھتا ہے۔   
۔ 6 فوت
 جموںکشمیر میں8جولائی کو مزید6متاثرین وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ان میں سے 3صدر اسپتال ، 2سی ڈی اسپتال اور ایک سکمز صورہ میں فوت ہوا۔سکمز میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’  نہرو پارک سرینگر سے تعلق رکھنے والی ایک 36سالہ خاتون 28جون کو اسپتال میں داخل ہوئی اور منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2بجکر 30منٹ پر فوت ہوگئی‘‘۔صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر احمد چودھری نے بتایا ’’ بدھ کو نادی ہل بارہمولہ کا ایک 65سالہ شخص اور شوپیان ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک 70سالہ خاتون فوت ہوگئی۔ڈاکٹر چودھری نے بتایا’’ دونوں مریض  6جولائی کو اسپتال میں داخل ہوئے اور 8جولائی کو فوت ہوگئے‘‘۔ادھر ناربل ماگام سے تعلق رکھنے والی ایک 51سالہ خاتون کی رپورٹ موت کے 2دن بعد مثبت آئی ۔ چیف میڈیکل آفیسر بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے بتایا ’’ مذکورہ خاتون  5جولائی کو اسپتال میں داخل ہوئی ، خاتون 6جولائی کو صدر اسپتال سرینگر میںفوت ہوگئی اور 8جولائی بدھوار کو اسکی رپورٹ مثبت آئی ‘‘۔ سی ڈی اسپتال میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم ٹاک نے بتایا ’’ سوپور سے تعلق رکھنے والے ایک 44سالہ شخص  کو 27جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن وہ بدھ کو فوت ہوگیا‘‘۔ڈاکٹر ٹاک نے بتایا ’’ بٹہ مالو کا 75سالہ معمر شخص بھی وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔ انہوں نے کہا ’’ معمر شخص دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھا‘‘۔

سکمز صورہ

میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے کہا ’’ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران2468نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے83مثبت جبکہ2385افراد کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’83متاثرین میں سے مختلف سی آر پی ایف بٹالین کے19اہلکار،28اننت ناگ،21سرینگر،7 بانڈی پورہ،3بارہمولہ، ایک پلوامہ ، ایک کپوارہ اور ایک گاندربل سے تعلق رکھتا ہے۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ سرینگر کے 21متاثرین میں سے  ایک صنعت نگر، ایک پادشاہی باغ، ایک شالیمار،ایک جواہر نگر، ایک حول ، ایک رعناواری، ایک پیر باغ، ایک بربر شاہ، ایک آلوچی باغ ، ایک راج باغ، ایک سعدہ کدل، ایک زونی مر ، ایک باغوان پورہ، ایک دولت آباد، ایک  بژہ پورہ  اور ایک حبہ کدل سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ 19متاثرین سی آر پی ایف اہلکاروں  میں سے 35بٹالین سی آر پی ایف ہمہامہ بڈگام کے 17اور 29بٹالین سی آر پی ایف کے 2اہلکار شامل ہیں‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ اننت ناگ کے 28متاثرین میں سے 6نیو کالونی بجبہاڑہ،  2بڈرو ، 2محمود آباد ڈورو، 2بخشی آباد، ایک سیر ہمدان، ایک بجبہاڑہ،  ایک ہتھ مرہ،  ایک سریگفوارہ، ایک ڈورو اور ایک نائو پورہ ڈورو سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ بانڈی پورہ کے 7متاثرین میں سے 2اہمی شریف ، ایک گنڈ پورہ، ایک این ایچ پی سی بانڈی پورہ،  ایک نائد کھے، ایک اتھ مولہ اور ایک سنبل بانڈی پورہ سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر جان نے بتایا کہ بارہمولہ کے 3متاثرین میں سے  ایک مین ٹائون اور ایک سوپورسے تعلق رکھتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ عوامی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میںبتایا گیا ہے کہ ابتک کل861مشتبہ مریضوں کا داخلہ کیا گیا جن میں سے596مریضوں کو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا جبکہ141مثبت قرار دئے گئے مریضوں کو گھر بھیجا گیا ہے۔ابتک139839نمونوں کی تشخیص کی گئی ہے جن میں سے131688کو منفی قرار دیا گیا ہے جبکہ4896مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں۔

 جے وی سی بمنہ

پرنسپل میڈیکل کالج بمنہ ڈاکٹر ریاض احمد انتو نے بتایا ’’ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران430نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 51مثبت جبکہ379کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں‘‘۔ڈاکٹر ریاض انتو نے بتایا ’’51متاثرین میں سے 50سرینگر جبکہ ایک کا تعلق  شوپیان ضلع سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ڈاکٹر ریاض انتو نے بتایا ’’ سرینگر کے 50مریضوں میں سے 4حبہ کدل، 2احمد نگر، 2الاہی باغ، 2پیر باغ، 2سونہ وار، 2بژہ پورہ، 2ایس آر گنج، 2ڈلگیٹ، 2لال بازار،ایک نسیم باغ، ایک لال بازار، ایک بربرشاہ، ایک نوشہرہ، ایک نشاط، ایک حیدر پورہ، ایک بال گارڈن، 2گاندربل ، ایک کپوارہ اور ایک شوپیان ضلع سے تعلق رکھتا ہے۔ 

 سی ڈی اسپتال 

سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران۱1331نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 135افراد کی رپورٹیں مثبت جبکہ 1196افراد کی رپورٹیں منفی آئیں۔ سی ڈی اسپتال ذرائع نے بتایا کہ 135متاثرین میں سے 46بارہمولہ، 13کپوارہ، 9سرینگر ،3اوڑی، 8ترہگام، 8ٹنگمرگ، 22صدر اسپتال سرینگر اور2کی رپورٹ بی بی کینٹ بادامی باغ سے مثبت آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرین میں 2بینک ملازمین، 2پولیس اہلکار اور 2فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ متاثرین میں راج بھون کے 9ملازمین بھی شامل ہیں۔ 
 
 

ہائی کورٹ کمپلیکس 2روز کیلئے بند 

نیوز ڈیسک
 
سرینگر// منگل کو 44بٹالین سی آر پی ایف ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگر  کے7 اہلکاروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدہائی کورٹ کمپلیکس کو 2روزکیلئے بند کیا گیا ۔ رجسٹرار جنرل کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ8اور9جولائی کو ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگر کو سینی ٹائزنگ کیلئے بند رہے گا جبکہ10جولائی یہاں زیر سماعت کیسوں کی دوبارہ سے شنوائی ہوگی ۔ رجسٹرار جنرل،جواد احمد  کے مطابق جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں تعینات سی آر پی ایف کے انچارج نے مطلع کیا ہے کہ کورٹ کمپلیکس میں تعینات بعض اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔حکومتی گائیڈ لائنز (قواعد وضوابط ) کے مطابق کورٹ کمپلیکس سینیٹائزنگ عمل کیلئے2روز تک بند رہے گا ۔ 8اور9جولائی کو کسی بھی فرد کو کمپلیکس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ 8اور9جولائی کو جن کیسوں کی سماعت ہونے والی تھی ،  ان کیسوں کی سماعت اب 10جولائی کو ہوگی جبکہ دیگر کیسوں کے حوالے سے تاریخیںبینچ سیکریٹری جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر11جولائی کو مشتہر کریں گے ۔ 
 
 

مزید 23اہلکار مثبت

پر ویز احمد
 
سرینگر// وادی میں7جولائی کو پولیس و فورسز کی مختلف ایجنسیوں سے وابستہ مزید 23اہلکار وں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اسکے ساتھ ہی وادی میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس و فورسز اہلکاروں کی تعداد 814 پہنچ گئی ہے۔8جولائی بروزبدھضلع پولیس لائنز کپوارہ اور بارہمولہ کے 2 پولیس کانسٹیبل، 29 بٹالین سی آر پی ایف پانتہ چوک کے 2، 35بٹالین سی آر پی ایف ہمہامہ بڈگام کے 17اہلکاروں کے علاوہ بادامی باغ میں 2فوجی اہلکار شامل ہیں۔اسکے ساتھ ہی  مجموعی طور پر متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد270تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ سی آر پی ایف کی مجموعی تعداد356 ہے۔  وائرس میں مبتلا فوجی اہلکاروں کی تعداد106 تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرہ بی ایس ایف اہلکاروں کی تعداد 42 ہے۔37 بیکن اہلکار اورسی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار اور ایس ایس بی کے 3اہلکار بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین