تازہ ترین

کرناہ میں کنٹرول لائن پر آر پار گولہ باری سے2شہری زخمی

تاریخ    8 جولائی 2020 (22 : 05 PM)   


اشفاق سعید
سرینگر//کرناہ میں لائن آف کنٹرول پر واقع گاﺅں سیماری میں بدھ کو ہند پاک افواج کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں دو عام نوجوان زخمی ہو گے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی رینجرز نے علاقے میں قائم فوجی چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کی اور بھارتی افواج نے بھی اس کا بھرپور جواب دیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں طرف کی افواج کے مابین ہونے والی اس گولہ باری کے نتیجے میںدو عام شہری زخمی ہوگئے جن کی شناخت22سالہ صداقت حسین اور 24سالہ ضمیر احمد کے طور ہوئی ہے۔
دونوں زخمیوں کو علاج معالجہ کےلئے سرینگر کے صدر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین