تازہ ترین

تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں کے مثبت کورونا ٹیسٹوں کے بعد ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگربند

تاریخ    8 جولائی 2020 (46 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگر کو بدھ کے روز
 اُس وقت بند کردیا گیا جب وہاں تعینات کئی سی آر پی ایف اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئے۔اس سلسلے میں رجسٹرار جنرل نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کمپلیکس دو روز تک بند رہے گا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق رجسٹرار جواد احمد نے اپنے آرڈر میں کہا کہ ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگر میں تعینات کچھ سی آر پی ایف اہلکار وںکو کورونا وائرس میں مبتلاءپایا گیا ہے اس لئے کمپلیکس دو روز تک بند رہے گا جس کے دوران پورے کمپلیکس کی سینی ٹائزیشن عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج جو اہمیت کے حامل کیس اٹھائے جانے والے تھے اُن کی شنوائی اب10جولائی کو ہوگی۔
 

تازہ ترین