تازہ ترین

دو خواتین کی کورونا سے موت،ہلاکتوں کی تعداد145

تاریخ    8 جولائی 2020 (31 : 10 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//سرینگر اور شوپیان کی دو خواتین بدھ کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئیں۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر145ہوگئی ہے۔
شوپیان کی70سالہ خاتون کو دو روز قبل صدر اسپتال سرینگرمیں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری کے مطابق گذشتہ شب کے دوران انتقال کرگئی۔وہ نمونیا اور دوسرے امراض میں مبتلاءتھی۔
اس سے قبل سکمز صورہ میں نہرو پارک کی رہنے والی ایک 36سالہ خاتون انتقال کرگئی۔اُسے چھ روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اُس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون پہلے ہی ایک عارضے میں مبتلاءتھی۔
مذکورہ دو خواتین کے جاں بحق ہونے سے جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد145تک بڑھ گئی ہے ۔
کورونا سے متاثرین اور مہلوکین کی تعداد میں اضافے سے عوامی حلقوں کے اندر شدید تشویش پائی جارہی ہے۔
 

تازہ ترین