پاکستان کیساتھ انگلینڈ کا پہلا میچ 5اگست کو

تاریخ    8 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
لندن//انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے 5 اگست سے شروع ہونے والے پاکستان کے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کردی ہے ۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 13 اور 21 اگست کو ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی 20 میچ 28 اگست ، 30 اگست اور یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جائیں گے ۔ تمام چھ میچ بغیر کسی تماشائی کے خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔انگلینڈ پہنچنے والی پاکستانی ٹیم 14 روز تک نیو روڈ ورسسٹر شائر میں قرنطین میں قیام کرے گی اور اس کے بعد 13 جولائی کو ڈربی شائر کاؤنٹی گراؤنڈ شفٹ ہوجائے گی۔اپنے دورہ پاکستان سے قبل انگلینڈ آئرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ سیریز 30 جولائی سے شروع ہوگی اور تینوں میچ ساوتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے ۔ سیریز کا دوسرا میچ یکم اگست اور تیسرا میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کی 20 رکنی ابتدائی ٹیم 28 جون کو انگلینڈ پہنچی۔ اس کے بعد مزید 6 ارکان کورونا منفی پائے جانے کے بعد 3 جولائی کو انگلینڈ پہنچے ۔ پیر کو پاکستان کے مزید تین کرکٹرز منفی پائے گئے اور یہ تینوں کھلاڑی آٹھ جولائی کو انگلینڈ پہنچیں گے ۔پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک 24 جولائی سے اپنی ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں ہندوستان میں اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لئے کچھ وقت دیا ہے ۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ طویل طرز کی کرکٹ کے اگلے دونوں میچ ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے ۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک جاری رہے گا۔دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے ایک بار پھراولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی۔ جہاں 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو میچ کھیلے جائیں گے ۔
 

تازہ ترین