’آئی سی آئی سی آئی‘بینک | وٹ از ایپ بینکنگ کا استعمال کرنے والے10لاکھ سے متجاوز

تاریخ    8 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
ممبئی//آئی سی آئی سی آئی بینک نے10لاکھ وٹس ایپ بینکنگ پلیٹ فارم کااستعمال کرنے والے گاہکوں کا ہدف پورا کرکے ایک سنگ میل قائم کیا ہے۔بینک نے وٹس ایپ پر بینکنگ خدمات کو تین ماہ قبل شروع کیا جب کوروناوائرس عالمگیر وباء کی وجہ سے لوگوں کو گھروںمیں ہی رہنے کی تاکید کی گئی ،تاکہ وہ گھروں سے ہی بینکنگ خدمات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔بینک کو اس قلیل مدت میں گاہکوں کی طرف سے حوصلہ افزاء ردعمل ملا اور بینک پرامید ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں وہ اس کودوگنا کرے گا۔آغازمیں بینک نے بچت کھاتوں کی بیلنس ،گزشتہ تین لین دین،کریڈٹ کارڈ حد،پہلے ہی منظور قرضوں کی تفصیل اورمحفوظ طور بلاک کئے گئے کریڈٹ وڈبٹ کارڈوں کے معاملات شروع کئے۔حال ہی میں بینک نے اس میں مزیدنئے فیچرزجیسے فوری طور بچت کھاتہ کھولنا وغیرہ کااضافہ کیا۔
 

تازہ ترین